امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ڈیلس کے ایک مصروف شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم نو افراد کو قتل اور سات کو زخمی کر دیا،الین شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ناقابل بیان سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔