مشرق پھر بازی لے گیا:قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک کا چارج ایڈیشنل سیکرٹری کو مل گیا

لاہور(علی جنید) ”مشرق“ کی تحقیقاتی رپورٹنگ نے ایک مرتبہ پھر اپنا سکہ منوا لیا ، وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی و اقلیتی امور کو قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مشرق نے 3 یوم قبل اس کی نشاندہی کردی تھی جبکہ دوسری جانب سیکرٹری بورڈ کی جانب سے سابق چیئرمین آفس سے پراسرار طور پر فائلیں غائب کرنے کی خبر پر چیئرمین آفس شہریوں کی آمدورفت کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حبیب الرحمان گیلانی نے2 مئی کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا اور اس صورتحال پر مشرق نے اپنی تحقیقات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن MORA عطا الرحمان کو ایڈیشنل چارج دیا جائےگا اور اس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ”مشرق“ کی جانب سے گزشتہ روز خبر شائع کی گئی تھی کہ سیکرٹری بورڈ ناصر اکرم نے سابق چیئرمین نے PA جنید کی ملی بھگت سے متعدد حساس فائلوں پر سابق تاریخوں کو کلیئر کروایا ہے، اس خبر کے پیش نظر چیئرمین چیمبر میں بھی کسی کو بغیر اجازت داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ اندر موجود ریکارڈ تک رسائی ممکن نہ ہو سکے۔وفاقی حکومت نے ڈاکٹر حبیب الرحمان گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔