واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکی کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو مذہبی آزادی پر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا،امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کےساتھ سلوک بدتر ہوتا جا رہا ہے۔
بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پرتشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے،لگاتار چوتھا سال ہے پینل نے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کامطالبہ کیا،نئی دہلی نے ناراضی کااظہار کرتے ہوئے کمیشن کو متعصب قرار دےدیا۔
بھارت کو مذہبی آزادی پر بلیک لسٹ کیاجائے،امریکی کمیشن

















