لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل راﺅنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں سب پاکستانیوں کو اپنی طرف سے سوری کرتا ہوں، میچ نہ جیتنے کا بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، یہ میچ میں پاکستان کو جتوا سکتا تھا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی ہے ہم یہ میچ جیت سکتے تھے لیکن نہیں جیت سکے، دائیں اور بائیں کے کمبی نیشن کی وجہ سے پلان کیا تھا اور اسی وجہ سے نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر تو ہمیشہ ہوتا ہے لیکن میں نے اور فہیم اشرف نے چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی، ہم نے یہی پلان کیا ہوا تھا کہ ہم نے اوسط کو نہیں دیکھنا، ہم نے صرف باونڈریز لگانا تھیں اور اسی سے ہم میچ جیت سکتے تھے۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اگر آپ 14، 15اور 16کی اوسط کو دیکھتے ہیں تو پھر کام مشکل ہو جاتا ہے، جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے وہ ایک مشکل وقت تھا، فہیم اشرف نے جب دو چھکے مارے تو اس وقت میں نے محسوس کیا کہ ہم جیت سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر نے کہا کہ جب اوسط زیادہ ہو تو پھر دونوں طرف سے رنز کرنا پڑتے ہیں بس بیڈ لک رہا کہ جیت نہ سکے۔
افتخار احمد نے تیسرے میچ میں شکست پر معافی مانگ لی



















