سی آئی اے پولیس پرانی سٹوری پر عمل پیرا، زیرحراست ملزم کو مار کر الزام ساتھیوں پر عائد

لاہور (مرزا ندیم بیگ) سی آئی اے پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں ایک اور زیر حراست ملزم کو مار کر الزام اس کے ساتھیوں پر عائد کر دیا،کافی عرصہ سے پولیس ایک ہی سٹوری پر عمل پیرا ہے کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا مختلف مقامات کے رہائشی اور مرنے والوں کے ورثاءکا کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ سی آئی اے کرے یا آپریشن یا انویسٹی گیشن ونگ جو بھی پولیس زیرحراست مرنے والے کے بارے میں جب حالات و واقعات بتاتی ہے جدت آنے کے بعد جدید دور میں بھی ایک ہی سٹوری کو چلائے جا رہے ہیں جس نے پولیس مقابلے مشکوک بنا دیئے ہیںاور سب سے زیادہ پچھلے سال اور رواں سال میں پولیس مقابلے سی آئی اے والوں نے ہی کئے ہیں ابھی ایک روز قبل سی آئی اے ماڈل ٹاو¿ن پولیس اور زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میںزیر حراست ملزم اکرم خان مارا گیا اور اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی فرضی کہانی کے مطابق دہشت کی علامت سمجھا جانےوالا ملزم اکرم خان کو الہ قتل کی برآمدگی کیلئے باغبانپورہ کے علاقے بھینی روڈ لے جا رہی تھی کہ راستے میں اس ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ملزم اکرم خان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم خان ڈکیتی، پولیس مقابلے،قتل،اقدام قتل، بھتہ خوری ،فائرنگ سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اس نے باغبانپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور مقدمہ کی پیروی کرنے والی اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ملزکینٹ ڈویژن سمیت لاہور بھر میں اکرم خان دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف تھانوں میں اس کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کئی روز سے پولیس کی حراست میں تھا اور پولیس کی جانب سے ملزم سے بھاری ریکوری بھی کی گئی تھی جس کے بعد ایک اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے ملزم کو مقابلے میں پار کیے جانے کا حکم صادر کیا گیا اس کام کے لیے شیخوپورہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل کا بندوبست بھی کیا گیا جو سارے ڈرامے کے بعد وہیں پھینک کرسارا الزام اس کے نامعلوم ساتھیوں پر لگا دیا کر محکمانہ اور عدالتی کاروائی سے بچا جا سکے ،اس حوالہ سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران و دیگر ذمہ داران اس طرف توجہ دیں اور اب تک جتنے بھی پولیس مقابلے ہوئے ہیں میرٹ پر ان پر انکوائری اپنے طور پر کروائیں حقائق سامنے آ جائیں گے ۔