جلد سب کو جشن منانے کا موقع دینگے: راگھو کا اینڈ پرینیتی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ فلم نگری میں پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی محبت کے چرچے زبان زد عام ہیں۔حال ہی میں بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو قومی سطح کی سیاسی جماعت قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے راگھو چڈھا کا انٹرویو لیا، اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کا اور پرینیتی کا معاملہ کیسا چل رہا ہے۔راگھو نے قدرے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ براہ مہربانی اس گفتگو کو میرے ذاتی معاملات کے بجائے پارٹی معاملات تک محدود رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کو بہت جلد جشن منانے کا موقع دیں گے۔