تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شام میں فوجی اہداف پر بم باری کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ شامی فوج کے کمپاونڈ، ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ شام کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل نے بم باری کی ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسرائیلی بم باری سے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکے ہوئے ہیں۔شامی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ فضائی دفاع نے کچھ اسرائیلی حملوں کو روکا ہے، تاہم اسرائیلی حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل شامی سر زمین سے گولان کے پہاڑوں پر راکٹ داغے گئے تھے۔
اسرائیلی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

















