نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن ، بابر اعظم اور عماد وسیم آمنے سامنے

لاہور (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔بائیں ہاتھ کے آل راونڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم گزشتہ روزتربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل راونڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دباو¿ پر آل راو¿نڈر کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ سکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں تھی۔دوسری جانب آل راو¿نڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پرسلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔