واشنگٹن (خواجہ فاروق)امریکی رکن کانگریس نے کہاہے پاکستانیوں کو اپنی قسمت کافیصلہ کرنے میں آزادی ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ پاکستان میں جمہوری آزادی کیلئے دباو ڈالیں،مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی ری پبلکن رکن ایلیسا سلاٹکن نے کہا وہ 100 اراکین کانگریس سے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو خط لکھوا رہی ہیں پاکستان میں جمہوری آزادیوں کےلئے دباو ڈالیں۔
کوشش ہے پاکستان میں جمہوری ،اظہار رائے اور جمع ہونے کی آزادی ہو، پاکستان میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے،پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے، پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کےلئے سخت رہے ہیں جو جمہوری آزادیاں امریکیوں کو حاصل ہیں پاکستانیوں کو بھی ملنی چاہئیں، پاکستان میں آزادی ہو لوگ بتائیں حکومت کیسے قیادت کرے۔
پاکستانیوں کو اپنی قسمت کافیصلہ کرنے میں آزادی ہونی چاہیے،امریکی رکن کانگریس

















