الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر خالد مسعود کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے اعزاز میں الخدمت کمپلیکس میں عشائیے کا اہتمام کیا، تقریب میں صدر الخدمت فاونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاو¿نڈیشن ڈاکٹرزاہد لطیف ،سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کونسلرز ڈاکٹر عبداللہ متقی ،پروفیسر ابرار اشرف ،پروفیسر طیب ،سینٹرل پارک میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر عامر ، سپیریئر یونیورسٹی میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکبر چوہدری اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل پاکستان میں میڈیکل کے شعبے کا چکمتا ستارہ ہیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ہم ان کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ بطور صدر سی پی ایس پی پاکستان میں طبی سہولیات کو دور دراز علاقوں اور عام افراد تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے الخدمت فانڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انسانیت کے لیے الخدمت کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ الخدمت فانڈیشن کا میڈیکل کے شعبے میں بڑا کام ہے ،الخدمت اور سی پی ایس پی کو انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر زاہد لطیف نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایس پی پاکستان اور بیرون ممالک میڈیکل پروفیشنلز کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سی پی ایس پی خدمت کے میدان میں کام کرنے والے اداروں کو ساتھ لے کر چلے گا۔ تقریب کے اختتام پر الخدمت فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔