عوام کو ایک اور تحفہ،گیس115فیصد تک مہنگی،اضافی رقم بلوں میں شامل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور تحفہ،گیس115فیصد تک مہنگی،اضافی رقم بلوں میں شامل،تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فیصد تک بقایا جات ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 ،1400بل والے کو اب 3100روپے ادا کرنا ہوں گے،اضافی رقم 4ماہ تک وصول کی جائے گی،نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی۔

سوئی ناردرن نے کہانومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنےوالے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائےگی،ذرائع کے مطابق گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔