اسلام آباد (بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 1500 روپے اضافہ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پراعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی نے وفاقی وزیر شازیہ مری کو مختلف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا، ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔
شازیہ مری نے کہا بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، 90 لاکھ مستحقین کو آگاہ کیا جائے حکومت نے بینظیر کفالت کے وظائف 7000 سے بڑھا کر 8500 کر دئیے ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 1500 روپے اضافہ



















