تحفظات دور کرنے کیلئے مردم شماری معاونت مراکز قائم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)تحفظات دور کرنے کیلئے مردم شماری معاونت مراکز قائم ،تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک بھر میں تحصیل سطح پر مردم شماری معاونت مراکز قائم کردیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تمام صوبوں میں مردم شماری پرتحفظات کو دور کرنے کیلئے مجموعی طور پر 495 مراکز قائم کئے گئے ،شکایات کے ازالے کیلئے ٹول فری نمبر 57574-0800 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔