مفت آٹا سنٹر بند ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر قصور فارغ

قصور (بیورورپورٹ) مفت آٹا سنٹر بند ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر قصور فارغ،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی قصورمیں سمارٹ میرج ہال میں قائم مفت آٹا سنٹر پہنچے تو سنٹر بند تھا ،عملہ اندر بیٹھا دیگر کاموں میں مشغول تھا۔

عملہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سوالات کے جواب نہ دے سکا،محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور کووارننگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رضوان الحق کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے کہاوقت سے قبل آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

محسن نقوی نے کہا ابھی 4 بجنے میں 20منٹ رہتے ہیں تو سنٹر پہلے کیوں بند ہے، سنٹر بند کرنے کا کوئی طریقہ ہے نہ ہی جواز ،غلط بیانی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔