اسرائیل، بن گویر کی سربراہی میں نیشنل گارڈ کے قیام کی منظوری

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی حکومت نے مختلف وزارتوں کے بجٹ کو کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ نیشنل گارڈ فورس قائم کرنے کے لیے ایک بلین شیکل فراہم کیے جا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق کیا گیا جس کے بدلے میں بن گویر نے نیتن یاہو کی تجویز کردہ عدالتی ترامیم کو منجمد کرنے پر اتفاق کیا ۔ بعض وزرا نے اپنی وزارتوں کے بجٹ میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری طرف اخبار نے بتایا کہ اس فیصلے پر اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے کڑی تنقید کی ۔ لاپیڈ نے وزیروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے بن گویر کی نجی فوج کے طور پر بیان کی جانے والی فورس کی فنانسنگ کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔