قوم پی ٹی آئی کی تمام سازشیں ناکام بنادیگی: جعفر اقبال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی سیاست کا باب بند گلی میں بند ہوچکاہے، جس طرح سابق سلیکٹڈ حکومت میں ملک و قوم کے ساتھ جو سلوک کیاگیا اور ملک کو اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچایا،پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،جوسازش ارض پاک کے خلاف تحریک انصاف کی صورت میں کی گئی وہ اب بے نقاب ہوچکی ہے۔بیان میں انہوںنے قائد نوازشریف ہی قوم کی امیدوں کے محور ہیں،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے انکشافات ہوئے جن میں ثابت ہوگیا کہ ملک اور سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف ایک بہت بڑی سازش کی گئی،آج سازش کرنے والے خود اس کا برملااظہار کررہے ہیں،قائدین مسلم لیگ(ن)نے پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی مستقبل میں بھی بے لوث بلاتفریق خدمات کا تسلسل جاری رہےگا اور اب عمران نیازی ٹولے کو مزید کوکھیل کھیلنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ، نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھرترقی کی منازل طے کرے گا۔مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے کہاکہ باشعور عوام جعلی صادق و امین عمران نیازی جیسے بھٹکے ہوئے شخص کی باتوں میںنہ آئیں،نام نہاد لیڈر خود تو یہ شخص اپنے ہوش و حواس کھو کر سو جاتاہے اور مرنے کیلئے دوسروں کے بچوں کو بلالیتاہے، قائد نوازشریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ اور ترقی سے بھرپور ہونے والا ہے، جھوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عمران نیازی نے سیاست کے نام پر نفرت میں اضافہ کیا جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تمام ادوار میں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں اہم کردار اداکیا، ملک کو بحران سے بھی وہی نکال سکتے ہیں، انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا عدالتی حکم دینے سے پہلے متعلقہ اداروں سے رپورٹس لی جاتیں کہ کیا وہ انتخابات کراسکتے ہیں، الیکشن قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی دن ہونے چاہئیںکیونکہ ملکی معیشت دوہرے انتخابات کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی، یہ سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت ہے،عمران نیازی جمہوریت اور قانون کی نفی کررہاہے ، مسلم لیگ(ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اورالیکشن کیلئے تیاربھی ہے،عمران نیازی غلط فہمی کا شکار ہیں جب بھی عام انتخابات ہونگے تو مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور دیگر صوبوں میں حکومت بنائے گی۔