ساہیوال (بےورو رپورٹ) پنجاب حکومت کے مفت آٹا تقسیم پروگرام کے تحت ساہیوال ڈویژن میں 30مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13لاکھ69ہزار983 بیگ آٹا مستحقین کو تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے 457505 بیگ ضلع ساہیوال،532049ضلع اوکاڑہ اور 380429بیگ ضلع پاکپتن میں تقسیم کئے گئے۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مفت آٹا تقسیم پروگرام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس بڑے عوامی فلاحی پروگرام پر عملدرآمد کےلئے تینوں اضلاع کی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے اور ڈویژن میں 35سنٹرز پر679کا¶نٹرز کے ذریعے آٹا تقسیم کیا گیا۔ ان میں 15ٹرکنگ پوائنٹس اور326کاونٹرز ضلع ساہیوال، 13ٹرکنگ پوائنٹس اور 228کا¶نٹرز ضلع اوکاڑہ اور 7ٹرکنگ پوائنٹس اور125کا¶نٹرز ضلع پاکپتن میں قائم کئے گئے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں پروگرام کے مستحق گھرانوں کی کل تعداد 11لاکھ69ہزار838ہے جن میں سے381099گھرانے ضلع ساہیوال، 465963ضلع اوکاڑہ اور 322776ضلع پاکپتن میں ہیں جنہیں رمضان المبارک کے دوران مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔
مفت آٹا تقسیم پروگرام، ساہیوال ڈویژن کی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے: کمشنر

















