بھارتی سیاسی رہنماراہول گاندھی کو 2 سال قید ،کچھ دیر بعد معطل
گجرات(بیورورپورٹ)بھارتی سیاسی رہنماراہول گاندھی کو 2 سال قید ،کچھ دیر بعد معطل،تفصیلات کے مطابق بھارتی گجرات کی عدالت نے ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنادی،گجرات کی سورت عدالت نے سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2019 ہتک عزت کیس میں سزا سنائی،فیصلے کے وقت راہول گاندھی خود عدالت میں موجود تھے تاہم کانگریس رہنما کی سزا کو عدالت نے کچھ دیر بعد معطل کرتے ہوئے 30 دن کی ضمانت منظور کرلی اور فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی دیدیا ۔

















