لاہور قلندرز کے انگلش کھلاڑی سیم بلنگز کی رمضان کی مبارکباد
لاہور پاکستان سپر لیگ 8 کی چمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی گئی ۔سیم بلنگز کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”میری طرف سے رمضان کی مبارک ہو“۔انگلش کھلاڑی کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ پر ان کے مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے سیم بلنگز نے سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔



















