کراچی (بیورورپورٹ) وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ضمنی بلدیاتی الیکشن کاشیڈول مذاق ہے، ہائیکورٹ میںچیلنج کرینگے،این آئی سی وی ڈی ہسپتال مخالفین کیلئے منہ توڑ جواب ہے، پنجاب کے ہر ضلع میں تلاش کریں سکھر کی طرح کا این آئی سی وی ڈی ادارہ نہیں ملے گا،کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے ''ذوالفقار بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز'' ہسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہالانڈھی میں نئے ادارے کی بنیاد رکھ رہا ہوں، دل کے مفت علاج کیلئے نیا ہسپتال قائم کر رہے ہیں، پوری دنیا میں کوئی ایسا ہسپتال موجود نہیں جو اتنی تعداد میں مریضوں کا مفت علاج کرائے، جینے اور مرنے کا فیصلہ معاشی صورتحال کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے،این آئی سی وی ڈی دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا علاج کرنے والا ہسپتال بن چکا ، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں بھی این آئی سی وی ڈی کے سیٹلائٹ سینٹر قائم کیے، حکومت سندھ کی جانب سے دل کا مفت علاج کرایا جا رہا ہے،این آئی سی وی ڈی بھارت کے کسی بھی ہسپتال سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، گزشتہ کئی برس سے لوگ باتیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نے کیا کیا ؟ این آئی سی وی ڈی مخالفین کیلئے منہ توڑ جواب ہے،مہنگائی، بیروزگاری، غربت عروج پر ہے،موجودہ حالات میں این آئی سی وی ڈی سندھ میں رہنے والوں کیلئے تحفہ ہے،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکہ چل رہا ہے،عوام کا پیسہ ہسپتالوں پر لگانے کی بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا، سیاسی لڑائی پارلیمان میں لڑی جائے یا انتخابات ہونے چاہئیں، پاکستان معاشی،سیاسی و آئینی بحران سے گزر رہا ہے،کچھ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے نفرت و تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں،الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخاب کیلئے 18 اپریل کی تاریخ دی ،مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب فوری سندھ ہائی کورٹ جائیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کو چیلنج کریں،مخالفین کچھ بھی کرلیں کراچی کامیئر جیالا ہوگا،مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔
ملک بحران سے گزر رہا، نفرت و تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں،بلاول بھٹو



















