کراچی (بیورو رپورٹ) ملک پر چھائی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے کےساتھ قرض کے معاملے پر تاحال معاہدہ نہ ہونے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی،حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان کا دیکھا گیا اور 100انڈیکس میں ساڑھے نو بجے تک 100پوائنٹس کے قریب تیزی دیکھی گئی، ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41808پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا، تاہم اسی دوران سرمایہ کاروں کی عدم توجہہ کے باعث حصص مارکیٹ میں گراوٹ کی واپسی ہوئی، جو ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کے اختتام تک چلتی رہی،حصص مارکیٹ میں انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 364پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 41329.95پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا،پورے کاروباری روز کے دوران مندی کے باعث 0.87فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9کروڑ 30لاکھ 15ہزار 969شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 70ارب روپے کے قریب ڈوب گئے،معاشی ماہرین نے کہا ہے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران ہونے والی مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے تاحال حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں کے دوران ہونے والے معاہدے کے اثرات معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں،دوسری جانبملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گرنے لگی،سٹیٹ بینک آف پاکستان کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 71پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282روپے 42پیسے سے کم ہو کر 281روپے 71پیسے ہو گئی ہے۔
غیر یقینی سیاسی صورتحال،سٹاک مارکیٹ میں بدتری مندی،اربوں کا نقصان



















