حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا بند کرے: تاجر برادری
لاہور(رپورٹ: نعیم جاوید) تاجر برادی نے پٹرول اور ڈےزل کی قےمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کےا ہے کہ اضافہ واپس لےا جائے۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے سینئر تاجر رہنما وقار احمد میاں، میاں سلیم ، یوسف جاوید، ملک کلیم ، اےم اےم عالم روڈ کے جنرل سےکرٹری عمر قریشی،آغا زوالفقار قومی تاجر اتحاد کے سید ممتاز حسین بخاری اور چوہدری اسلام کھوکھر نے کہا کہ ڈالر اور پٹرول کی اونچی اُڑان نے کاروبار کرنے والوں کیلئے مشکلات کے انبار لگا دیئے ہیں ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافوں کے بعد حالیہ اضافہ پٹرول5اور ڈیزل 13روپے فی لیٹر اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پاکستان کی معیشت پر ڈرون حملے کرنے بند کرے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا بند کرے اور اپنے ملک کی تاجر برادری کیلئے ریلیف کا اعلان کرے اور مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والے مافیا کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ان خیالات کا اظہارنے کہا کہ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کی چلتی پھرتی معیشت کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ملک معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے چلتی پھرتی انڈسٹری بند گلی کے دھانے پر کھڑی ہے۔نے کہا کہ آئے دن کی ہڑتالیں اور قانون کی یکطرفہ کارروائیوں نے تاجر برادری کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت پر ڈرون حملے بند کرے حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دے۔آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں ،مہنگائی میں مسلسل اضافہ نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔



















