عوام پر بھروسہ،مسائل کاملکر مقابلہ کرکے مشکل وقت سے نکل جائیں گے،بلاول بھٹو

نیویارک (خواجہ فاروق) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،افغانستان میں بچیوں کو تعلیم سے روکنا تشویشناک ہے،خواتین کوساتھ ملائے بغیرترقی ممکن نہیں،سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا افغانستان میں خواتین کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا جبکہ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،خواتین اور بچیاں بھی جنگوں سے براہ راست متاثر ہورہی ہیں ،سب نے ملکر خواتین کیخلاف جرائم کو روکنا ہے،دنیا کو دہشتگردی، جنگ،نفرت کاسامنا ہے ،خواتین کوساتھ ملائے بغیرترقی ممکن نہیں ،دریں اثنا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہامسلم خواتین نے ہرشعبے میں اہم کردار ادا کیا، اسلام خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے،پاکستان میں خواتین ہرشعبے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرناچاہیے،قائداعظم نے خواتین کو معاشرے کی اہم قوت قراردیا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، شہید بینظیربھٹو اسلامی دنیاکی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بینظیربھٹو نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اس سے قبل انٹرویو میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا کونسل آف فارن منسٹرز کی ذمہ داری اوآئی سی نے ہمیں دی، 16مارچ کو ذمہ داری دوسرے ملک کو دے رہے ہیں،دنیا میں خواتین اور اسلام پرغلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دئیے، دنیا میں پاکستان، بنگلہ دیش میں خاتون وزرائے اعظم رہیں، کسی خاتون کو ریاست کا سربراہ بنانے کا اعزاز ابھی تک امریکہ کو حاصل نہیں،بلاول بھٹو نے کہا یو این جنرل اسمبلی کے صدر کیساتھ اسلامو فوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں کے ایشوز پر روشنی ڈالیں گے،بلاول بھٹو نے مزید کہاپاکستان میں مسائل ہیں ،ماضی میں بھی مشکل وقت دیکھا ، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے پر زیادہ دھیان نہ دیا جائے،عوام کے تعاون سے مشکل وقت سے نکل جائیں گے، عوام پر بھروسہ ہے ملکر مقابلہ کریں گے اور مسئلے سے نمٹیں گے۔