لاہور(خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،سیکرٹری زراعت نے دالوں، سبزیوں و پھلوں کی طلب و رسد او رقیمتوں پربریفنگ دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں استحکام کیلئے ابھی سے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے اور متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کیساتھ قیمتوں میں استحکام کیلئے ورکنگ پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن کیساتھ بات چیت کر کے قابل عمل تجویز پیش کی جائے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںزیادہ سے زیادہ کمی کاپلان بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کے موثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















