واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے کہاہے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پاکستان کااندورنی معاملہ ہے،تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاعمران خان کے وارنٹ گرفتاری پاکستان کااندورنی معاملہ ہے۔
سوال پاکستان کی عوام سے کیا جانا چاہیے،پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کی حمایت کرتے رہیں گے،مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہاآزادی اظہار رائے بنیادی انسانی حقوق ہے جس کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں۔
انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کےلئے اہم ہے،افغان مہاجرین کےخلاف کریک ڈاون کے معاملے پر حکومت پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں۔
عمران کے وارنٹ گرفتاری پاکستان کااندورنی معاملہ ہے،امریکہ

















