واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن نے ماسٹر کارڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر اور بھارتی نژاد اجے بنگا کو عالمی بینک کا اگلا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا کرلیا جبکہ امریکی بینک پر زوردے رہا ہے کہ وہ اپنی مالیاتی طاقت کو وسعت دے اور موسمیاتی تبدیلی اور صحت عامہ جیسے عالمی مسائل سے نمٹے۔صدرجوبائیڈن نے کہا کہ بنگا نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک کامیابی سی ایسی عالمی کمپنیوں کی تعمیروترقی اورانتظام میں وقت گزارہ ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور ترقی پذیر معیشتوں میں سرمایہ کاری لاتی ہیں اور بنیادی تبدیلیوں کے دور میں تنظیموں کی رہنمائی کرتی ہیں۔وہ اس وقت امریکی سرمایہ کاری فرم جنرل اٹلانٹک ایل پی کے وائس چیئرمین کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے انھوں نے ماسٹرکارڈ کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ایک عشرے تک خدمات انجام دی تھیں۔انھوں نے سٹی گروپ انکارپوریٹڈ میں ایشیا بحرالکاہل خطے کے سی ای او سمیت مختلف عہدوں پرکام کیا تھا۔بائیڈن نے کہا کہ بھارت میں پرورش پانے والے اجے بنگا کا ترقی پذیرممالک کو درپیش مواقع اورچیلنجوں کے بارے میں ایک منفرد نقطہ نظر ہے اور وہ یہ کہ کس طرح عالمی بینک غربت کو کم کرنے اور خوشحالی کو وسعت دینے کے اپنے پرعزم ایجنڈے کو پورا کرسکتا ہے۔
ماسٹرکارڈ کے سابق سی ای او اجے بنگا کو عالمی بینک کاصدر نامزد کرنےکافیصلہ



















