یوکرائنی صدر کا انجام امریکہ کے ہاتھوں قتل ہو سکتا ہے: روس

ماسکو (مشرق نیوز) روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خاتمے کی توقع رکھتا ہے۔ ہیٹی کے سابق صدر کی طرح زیلنسکی امریکہ کے ہاتھوں قتل ہو جائےگا۔ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ نارڈ سٹریم بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے سے واشنگٹن کی تردید بہت بڑا جھوٹ ہے۔روسی بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد کیف کیلئے واشنگٹن کی مدد فراہم کرنا ہے۔