ریوڈی جنیرو (مشرق نیوز) برازیل میں ڈاکٹرز نے نومولود بچی کی 6 سینٹی میٹر دم کاٹ دی۔ ماہرین نے کہاکہ بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے یہ ایک نادر بیماری ہے جس میں ماں کے رحم میں پلتے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔اس نقص کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت ایک عضو بن جاتا ہے جو پیٹھ سے باہر نکلتا ہے اور بالکل دم کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساو پالو کے گرینڈاک چلڈرن اسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دم کو 3 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دنیا بھر میں اس قسم کے اب تک 200 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔والدین کی درخواست پر اس بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
برازیل ،6 سینٹی میٹر لمبی دم والی بچی کا کامیاب آپریشن

















