پشاور میں فائرنگ، عالم دین مولانا اعجاز الحق شہید

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں فائرنگ، عالم دین مولانا اعجاز الحق شہید،تفصیلات کے مطابق پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ سے عالم دین مفتی مولانا اعجاز احمد جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق مفتی اعجاز نماز کیلئے گھر سے نکلے تو ملزموں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے، تھانہ بڈھ بیر میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔