''کوئی اچھی خبر سنا دیں' 'یاسمین راشد ،غلام ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک

لاہو ر( کرائم رپورٹر)''کوئی اچھی خبر سنا دیں' 'یاسمین راشد ،غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر وسابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی،آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟،غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں جی میڈم شکر ہے،یاسمین راشد نے سوال کیا کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہو گئے ؟غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا ابھی تک آرڈر نہیں ملے،یاسمین راشد نے کہا ان کا ارادہ کیا ہے ویسے ہی پوچھ رہی ہوں،غلام محمود ڈوگر نے کہا نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں،یاسمین راشد نے کہااچھا،غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاڈاک جاتی ہے ناں ساتھ تو جج صاحبان سائن کرتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہاں اچھا،غلام محمود ڈوگر نے کہا کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں،یاسمین راشد نے کہا اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں،غلام محمود ڈوگر نے کہا اچھا ٹھیک،یاسمین راشد نے کہا میں نے کہا تھا میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک،غلام محمود ڈوگر نے کہا جی ابھی تک نہیں وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے،یاسمین راشد نے کہا رات خاموشی سے گزر جائے گی میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوںجس کے بعد یاسمین راشد نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا آپ کو آتے ساتھ ہی مشکل سوال میں ڈال دیا ۔