شامی شہر میں واقع تاریخی قلعہ زلزلے سے کھنڈر میں تبدیل

انقرہ (مشرق نیوز) ترکیہ اور شام میں گزشتہ دنوں خوفناک زلزلے کی تباہی کے خوفناک مناظر آئے دن بڑھنے لگے۔ شام کے شہر حلب میں واقع تاریخی قلعے کی بربادی بھی اس میں شامل ہے۔شام میں نوادرات اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے شام اور ترکیہ دونوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں حلب کے قلعے کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویرشائع کیں۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نوادرات اور عجائب گھر نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جدید ٹاور کے داخلی دروازے کو جو کہ قلعے کا مرکزی دروازہ ہے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محراب کی چھت پوری زمین بوس ہوچکی ہے۔ داخلی دروازے کی بھاری پھتروں سے تعمیر کی گئی دیواریں گرچکی ہیں۔ قعلے کے ٹاور کے دروازے گرچکے ہیں اور داخلی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔تباہی کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قلعے کی شمالی، مشرقی، جنوبی اور مغربی دفاعی دیواروں کے کچھ حصے گر گئے۔ اس کے علاوہ قلعے میں واقع ایوبی مسجد کے مینار کے اگلے حصے میں لمبی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔