لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ماسٹر پلان 2050 کانوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع،جسٹس شاہد کریم نے کہا کھیت کھلیان ختم کرکے راتوں رات سوسائٹیاں بنادی جاتی ہیں،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ،ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان سمیت دیگر افسر پیش ہوئے۔
عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کےلئے انٹرنیشنل یا لوکل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت اور ماسٹرپلان کے جائزے کےلئے بین الاقوامی ماہرین سے رائے لینے کی تجویز بھی دےدی،جسٹس شاہد کریم نے کہا 2050 تک کا پلان ہے جو شہریوں پر اثر انداز ہوگا۔
افسوس کےساتھ کہہ رہا ہوں کھیت کھلیان ختم کرکے راتوں رات سوسائٹیاں بنادی جاتی ہیں، شاندار سبز کھیتوں کو ختم کرکے ہاو¿سنگ سوسائٹیاں بنائی جارہی ہیں، کسانوں سے زمین چھین کر اکانومی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، پہلے کہتا تھا مستقبل کا معاملہ ہے لیکن اب آلودگی کی صورتحال سے ہماری اور بچوں کی بقاءخطرے میں پڑگئی۔
،بعد ازاں عدالت نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔
کھیت کھلیان ختم کرکے راتوں رات سوسائٹیاں بنادی جاتی ہیں،ہائیکورٹ



















