عمرہ کی ادائیگی‘سعودی حکومت نے شرائط میں مزید نرمی کر دی

کراچی:(لیڈرنیوز)عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری آ گئی، سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے شرائط میں مزید نرمی کر دی۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیوں اور ایئرلائنز کو جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اب 40 سال سے کم عمر کے مرد خاندان کے بغیر عمرہ کر سکیں گے جب کہ 45 سال سے کم عمر کے عازمین فیملی کے بغیر بھی عمرے کے لیے سعودی عرب جاسکتے ہیں جب کہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔خواتین عمرہ کے لیے بغیر محرم کے سعودی عرب جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ محرم کے بغیر خواتین سے جماعت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ خواتین کو بھی عمرہ کے لیے گروپ میں جانے کی اجازت ہوگی۔