واشنگٹن:(لیڈر نیوز)امریکا نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں مداخلت کی تردید کر دی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا، مزید کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اصول کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے امریکا قانون کی حکمرانی اور مساوات کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔
امریکا نے پھر پاکستانی سیاست میں مداخلت کی تردید کر دی

















