یروشلم:(لیڈرنیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں حکومت کی تبدیلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا۔مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلینکن نے واضح کیا کہ امریکا کا روس یا کسی اور جگہ حکومت تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایک روز قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔امریکی صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انتھونی بلینکن نے کہا کہ صدر نے صرف اتنا کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب کریملن نے صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ روسی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے رہنما کا انتخاب کریں۔
روس میں حکومت کی تبدیلی کاکوئی منصوبہ نہیں‘ امریکہ



















