قابض بھارتی فورسز نے مزید4کشمیریوں کو شہیدکردیا

وادی:(لیڈرنیوز) مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک بار پھر بربریت کی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں سات کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب نہتے کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔