راولپنڈی:(لیڈرنیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ امام الحق (157) اور اظہر علی (95) کریز پر موجود ہیں۔ دوسرے روز کھیل شروع ہونے سے قبل لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے اور پشاور دھماکے کے شہدائ کے لیے دعا کے لیے سیاہ پٹیاں پہنیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی آو¿ٹ ہو گیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جو 44 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ نیتھن لین نے انہیں پویلین تک پہنچایا۔پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے پاس پیٹر کمنز، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارین لیمبوشین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لین اور جوش ہیزل ووڈ کپتان ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















