طویل انتظار کے بعدشاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر جاری

ممبئی:(لیڈرنیوز) طویل انتظار کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔شاہ رخ خان نے چار سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر مداحوں کو اپنی نئی فلم کی خوشخبری سنا دی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا، ’میں جانتا ہوں کہ بہت دیر ہوچکی ہے، لیکن تاریخ کو یاد رکھیں… پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے… 25 جنوری 2023 کو سنیما میں ملتے ہیں۔ .کنگ خان نے کہا کہ ان کی فلم ”پٹھان“ ہندی کے ساتھ ساتھ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔