عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ‘ٹائمنگ پر تبصرہ نہیں کرسکتے‘ امریکہ

واشنگٹن:(لیڈر نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہیں، عمران خان کے دورے کے وقت پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔امریکہ کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس پرردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان بات چیت کے دوران یوکرین کے تنازع پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کریں گے۔