وسیم اکرم کی بابر اعظم کوڈانٹ ڈپٹ‘سوشل میڈیا صارفین ناراض

لاہور:(لیڈرنیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران وسیم اکرم کی بابر اعظم کوڈانٹ ڈپٹ پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہو گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کو بابر اعظم کی سرزنش پسند نہیں آئی۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے میچ میں خوشدل شاہ اور ریلی روسو کراچی کنگز کے باو¿لرز کی پٹائی کرتے رہے۔وسیم اکرم کی بابر اعظم کی کوڈاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کے بابر اعظم کے ساتھ رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔