راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کو منتقل کر دی

ممبئی:(لیڈرنیوز) فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی کو منتقل کر دی۔راج کندرا کو گزشتہ سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کو منتقل کر دی ہے۔SquareFatIndia.com نامی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو عمارت کے تہہ خانے سمیت پانچ فلیٹ شلپا شیٹی کو منتقل کر دیے۔ جس کی مالیت385 ملین روپے ہے۔