جیکولین کی سوشل میڈیا پر واپسی‘ سکیش چندرا سے متعلق سوالات

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر واپسی کے ساتھ ہی صارفین بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرا سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں۔200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں۔جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں کتاب ہاتھ میں تھی اور مسکرا رہی تھی۔جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پر واپسی کو بہت سے مداحوں نے سراہا ہے جب کہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے پوچھا ہے کہ سکاش چندرا کہاں ہیں؟ جیکولین نے ایسے سوالات کو نظر انداز کیا اور جواب نہیں دیا۔


#jacqueline Fernandez returning to social media several weeks later