سری نگر:(لیڈر نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سینئر افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، نامعلوم افراد نے سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس اور پولیس کے قافلے پر دستی بم پھینکا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکار سنبھل نہ سکے۔حملے سے خوفزدہ ہو کر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھاگنے لگے۔ حملہ آوروں کے جانے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک سینئر افسر سمیت پانچ شدید زخمیوں کو قریبی فوجی اسپتال لے جایا گیا۔ ایک اعلیٰ افسر سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دستی بم حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جس میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اعجاز وانی نامی نوجوان پر دستی بم حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی غیر قانونی حراست کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرینیڈ حملے کے وقت گھر پر تھا۔
#convoy of security forces has been attacked by a grenade in occupied Kashmir

















