فلوریڈا:(لیڈر نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 39 افراد لاپتہ ہیں، جس کے نتیجے میں صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ماہی گیروں نے فورٹ پیئرس شہر کے ساحل سے 72 کلومیٹر دور سمندر میں کشتی الٹتی دیکھی جس میں ایک شخص موجود تھا۔ جب اسے بچا لیا گیا تو معلوم ہوا کہ کشتی میں 39 افراد سوار تھے جو کیریبین ملک بہاماس سے غیر قانونی طور پر اس کشتی میں سوار ہوئے تھے لیکن سمندر میں خراب موسم کا شکار ہو گئے تھے۔بہاماس اور فلوریڈا کے درمیان کشتی کی سواری میں تقریباً 4 گھنٹے لگتے ہیں۔ امریکی حکام نے اسے انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار ڈوبنے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کسی مسافر نے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔
#At least 39 people are missing after a boat capsized off the coast of the US state of Florida

















