میلبورن:(لیڈرنیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے آئندہ سال آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی۔ایک آسٹریلوی اخبار کے لیے لکھے گئے کالم میں گریگ چیپل نے لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کو ٹیم کو بتانا چاہیے کہ یہ دورہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے کتنا اہم ہے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، یہ ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں آنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جیسی سکیورٹی ملتی ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فل سٹرینتھ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔
#Greg Chappell has supported the tour of Australian team to Pakistan next year



















