نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت میں اومیکرون کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے دو ریاستوں میں رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اومکرون کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔بھارت میں کورونا وائرس پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ لوگوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 200 سے زائد افراد کو شادیوں میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔ہندوستان میں اب تک امیکرون کے 358 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
#Curfew has been announced at night in two states to curb the spread of Omicron in India



















