طالبان کی اقوام متحدہ میں نمائندگی کیلئے دوبارہ درخواست

کابل:(لیڈرنیوز)طالبان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں سفیر کے عہدے کے لیے درخواست دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ میں اپنی نشست چھوڑ دی ہے جس کے بعد طالبان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپنا سفیر بھیجنے کی اپیل کی ہے۔طالبان رہنما اور اقوام متحدہ کی نشست کے لیے طالبان کے نامزد امیدوار سہیل شاہین نے کہا کہ یہ نشست اب نئی افغان حکومت کے پاس چلی جانی چاہیے۔ یہ اقوام متحدہ کی شناخت کا معاملہ ہے۔ افغانستان میں موجودہ حکومت خود مختار ہے۔طالبان نے 20 ستمبر کو اقوام متحدہ سے سہیل شاہین کو افغانستان کے لیے نیا ایلچی تسلیم کرنے کا کہا تھا جسے اقوام متحدہ نے مسترد کر دیا تھا۔ طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان سفیر کو تسلیم نہ کرنے پر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالا، لیکن کسی حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا۔


#Taliban has once again applied for the post of ambassador to the United Nations