ویسٹ انڈیز ٹیم کے6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی:(لیڈر نیوز) ویسٹ انڈیز ٹیم کے اب تک 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مزید کیسز کے باعث آج کا میچ ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے، نتائج جلد موصول ہوں گے۔ اگر کورونا مثبت کیسز بڑھے تو ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق تین کھلاڑی شائی ہوپ، سپنر عقیل حسین اور آل راو¿نڈر جسٹن گریوز کے علاوہ دو آفیشلز، اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اکشے کرونا بھی متاثر ہوئے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک معاون عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس طرح متاثرہ ونڈیز کرکٹرز کی کل تعداد 6 اور عملے کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


#Corona test of 6 players of West Indies team has come positive