انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا

کراچی:(لیڈر´نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں 19 پیسے اضافے سے 177 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور 177 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 71 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اس وقت اس کا کاروبار 180 روپے 30 پیسے تھا۔


#Pakistan #interbank market dollar 19 paise became expensive