لندن:(لیڈر´نیوز): برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں اومیکرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اومی کراو¿ن ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال سے قبل تمام بالغوں کو بوسٹر پیش کیا جائے گا۔بورس جانسن نے کہا کہ جن لوگوں نے تین ماہ قبل دوسری خوراک لی وہ بوسٹر ڈوز کے حقدار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دو سے تین دن بعد اومی کراو¿ن کا شکار ہونے والوں کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق نئے ویریئنٹ کے خلاف 2 خوراکیں کافی نہیں ہیں، بوسٹر ڈوز اس سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ابتدائی بوسٹر ڈوز کے لیے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر علاقے میں تعینات کی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ قائم کیے جائیں گے۔
#Boris Johnson has announced an OmiCron Emergency Booster National Mission



















